بھارت میں کسانوں کا احتجاج، 8 افراد ہلاک

October 04, 2021


بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر 4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ لکھیم پور کھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔