ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع

October 04, 2021


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلا دیش کی ٹیم مسقط اور جنوبی افریقا کی ٹیم یو اے ای پہنچ چکی ہے، بنگلا دیش کی ٹیم نے راؤنڈ ون کے میچز میں شرکت کرنا ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی سفر کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات اور عمان میں شروع ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔