• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر ٹرافی کے پاکستان پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔

خوبصورتی سے بنائی گئی تصویر میں ٹرافی کے عقب میں خوبصورت شہر لاہور کے تاریخی مقامات دکھائے گئے ہیں۔


ٹرافی کے پیچھے پرندے اور ٹرافی کے عقب میں مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ اوپر پاکستان کو ہرے رنگ سے لکھا گیا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرافی ورچوئلی سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی ہے، 2009 کے چیمپئنز کیا بابر اعظم کی قیادت میں یہ ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے؟


بعد ازاں 2009 میں ٹرافی لینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے جشن کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔

واضح رہے کہ  ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا ۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل10 اور11نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔

تازہ ترین