مداح نے احسن محسن اکرام کو پرانا وعدہ یاد دلا دیا

October 06, 2021

پاکستان کی معروف نو بیاہتا جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام آج کل ہنی مون کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں اور اپنی نت نئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز احسن محسن اکرام اور منال خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹا گرام پر خوبصورت پوز میں بنوائی گئی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی جانب سے اپنی ان پوسٹس کے کیپشن میں ایک دوسرے کی تعریف اور خوبصورت جملے بھی لکھے گئے۔


احسن محسن اکرام نے منال خان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نہیں جانتا کہ تم میری زندگی میں کہاں سے آ ئیں لیکن اب جبکہ تم میری زندگی میں ہو تو میں کبھی تمہیں نہیںچھوڑوں گا اور اس بات کو بھی یقینی بناؤں گا کہ تم بھی مجھے نہ چھوڑو۔‘

دوسری جانب منال خان کا اپنے شوہر احسن محسن اکرام کے لیے لکھنا تھا کہ ’میں کیا کہہ سکتی ہوں، الفاظ میںبیان نہیںکر سکتی کہ میں احسن محسن کے لیے کیسا محسوس کرتی ہوں، ہمیشہ ایسے ہی رہنا، میں ہمیشہ احسن محسن کو چاہوں گی۔‘


ان تصویروں اور کیپشنز کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور دونوں کے فالوورز کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے جبکہ احسن محسن کی ایک مداح نے انہیں اس پوسٹ پر اُن کا ایک پرانا وعدہ یاد دلایا ہے ۔

احسن محسن اکرام کی پوسٹ پر ایک مداح کا اُن کے کیپشن پر سوال اٹھاتے ہوئے کہنا ہے کہ ’آپ کو کیسے نہیں یاد کہ منال خان آپ کو کہاں اور کیسے ملی تھیں، آپ نے ہمیں اپنی محبت کی کہانی سنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور آپ خود ہی بھول گئے ہیں۔‘