دنیا: کورونا وائرس کیسز 23 کروڑ 66 لاکھ سے متجاوز

October 06, 2021

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 32 ہزار 92 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 10 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 286 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار 990 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 24 ہزار 728 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 81 ہزار 200 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 49 ہزار 568 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 98 ہزار 871 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 74 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 152 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 79 لاکھ 67 ہزار 985 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 11 ہزار 696 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 37 ہزار 427 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 65 ہزار 137 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 72 لاکھ 96 ہزار 879 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 923 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 33 ہزار 755 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 563 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 56 لاکھ 51 ہزار 961 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 323 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 61 ہزار 935 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 621 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 67 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 730 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 357 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 112 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 310 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 171 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 986 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 828 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 81 ہزار 54 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 477 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 8 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 655 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔