دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 952 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 23 ہزار 501 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 14 ہزار 633 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 95 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 32 لاکھ 58 ہزار 818 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 22 ہزار 268 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 82 ہزار 835 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 49 ہزار 283 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 38 لاکھ 53 ہزار 48 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 98 ہزار 185 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 14 لاکھ 78 ہزار 546 ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 986 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 79 لاکھ 34 ہزار 936 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 10 ہزار 801 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 76 لاکھ 12 ہزار 317 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 64 ہزار 909 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 72 لاکھ 67 ہزار 77 ہو چکے ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 848 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 28 ہزار 197 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 21 ہزار 347 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 56 لاکھ 38 ہزار 735 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 283 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 60 ہزار 719 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 86 ہزار 527 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 65 ہزار 399 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 727 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 315 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 112 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 284 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید1 ہزار 308 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 54 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 634 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 67 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 947 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار 656 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 45 ہزار 826 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 110 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 78 ہزار 883 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 907 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 96 لاکھ 36 ہزار 52 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 4 ہزار 91 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 8 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 655 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔