پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 32 ویں نمبر پر آ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید1 ہزار 212 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 171 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 986 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 828 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 81 ہزار 54 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 477 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار 529 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 8 کروڑ 66 لاکھ 30 ہزار 655 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار 211 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 61 ہزار 258 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 451 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 34 ہزار 139 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 724 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 12 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 608 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 839 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 930 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 278 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 738 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 4 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 349 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 338 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔