منہ میں 58 مارشمیلو رکھنے کا ریکارڈ قائم

October 06, 2021

ڈیوڈ رش نامی امریکی شخص، جس نے پہلے ہی تقریباََ 200 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں، اب وہ ایک اور ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو کے ڈیوڈ رش نے ایک منٹ میں اپنے منہ میں 58 مارشمیلو جمع کرکے ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔

ڈیوڈ رش نے 15 فٹ دور کھڑے ہوکر اپنے دوست کی مدد سے صرف 60 سیکنڈز میں 58 مارشمیلو اپنے منہ میں جمع کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ رش اور اُن کے دوست کا مقصد 56 مارشمیلو منہ میں جمع کرنے کا ریکارڈ توڑنا تھا جوکہ 2019 میں نیویارک میں قائم کیا گیا تھا۔

اب ڈیوڈ رش نے 60 سیکنڈز میں 58 مارشمیلو منہ میں جمع کرکے سال 2019 میں بنایا گیا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔