• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر: مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون بازیاب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر کی تحصیل باڑہ میں مبینہ گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیر ملکی خاتون کو بازیاب کروا لیا گیا۔

اس حوالے سے سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی خاتون کی عمر 54 سال ہے، خیبر پولیس نے 18 جون کو موصول ہونے والی اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا، گھر میں مبینہ طور پر غیر ملکی خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔

ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا ہے کہ غیر ملکی خاتون نے پاکستانی شہری سے شادی کی تھی، فرانسیسی خاتون 2014ء سے باڑہ میں مقیم تھیں۔

خاتون نے بتایا ہے کہ مجھے مبینہ طور پر شوہر کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا تھا، گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔

سی سی پی او کا کہنا ہے کہ فرانسیسی خاتون اور 4 بچوں کو تحویل میں لے کر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، غیر ملکی خاتون نے واپس فرانس جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے، فارن آفس کی وساطت سے فرانسیسی سفارت خانے کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، واقعے سے متعلق متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید