• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریکنک بیڈ کے معروف اداکار نے اسلام قبول کر لیا

ہالی ووڈ اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو — فائل فوٹو
ہالی ووڈ اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو — فائل فوٹو

معروف امریکی اداکار و ہدایت کار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا۔

سعودی گزٹ کے مطابق مقبول ٹی وی سیریز بریکنک بیڈ میں گس فرنگ کے کردار کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران اسلام قبول کیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں شوٹنگ کے دوران اسلام قبول کیا اور پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ایک مسجد میں نماز بھی ادا کی۔


سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں بھی جیانکارلو ایسپوزیٹو کو مسجد کے اندر پروڈکشن ٹیم کے ارکان کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات اور مقامی مسلمانوں کے ساتھ روابط کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جیانکارلو ایسپوزیٹو سعودی عرب میں فلم سیون ڈوگز کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید