امریکا کی معلومات پر ایف آئی اے کی کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی کے 2 ملزمان گرفتار

October 06, 2021

امریکی ادارے کی معلومات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرکے چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق کارروائی امریکی ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں کی گئی۔

ملزمان سلطان اور امین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سیکڑوں غیراخلاقی فلمیں برآمد کرلی گئیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بچوں اور خواتین کی غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت دو مقدمات درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔