کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ، تحقیقات کا اعلان

October 08, 2021

امریکا میں 6 جنوری کو کانگریس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی ہاؤس کی سیلیکٹ کمیٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سابق مشیروں کو اگلے ہفتے طلب کر لیا ہے۔

سابق صدر کےسابق ایڈوائزرز میں مارک میڈوز، کاش پٹیل، ڈین اسکے وینو اور اسٹیو بینن شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے 6 جنوری کے واقعے کی گواہی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرمپ کے وکیل نے چاروں افراد کو خط لکھنے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔