• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ فوربس کی 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست سے 25 برس میں پہلی بار آؤٹ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوربس کی 400 امیر ترین امریکیوں کی فہرست سے گزشتہ 25 برس میں پہلی بار جگہ نہ بناسکے۔

حالانکہ سابق صدر ٹرمپ کا شمار دولت مند ترین امریکیوں میں ہوتا ہے اور وہ ڈھائی ارب امریکی ڈالرز کے مساوی دولت کے حامل ہیں لیکن پھر بھی وہ اس برس کی فوربس کی اس فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جس میں 400 امیرترین امریکیوں کا نام شامل کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ وہ گزشتہ برس اس فہرست میں 339 ویں نمبر پر تھے، لیکن بتایا جاتا ہے کہ اس برس ان کی دولت میں 60 کروڑ ڈالرز کی کمی آئی ہے۔

75 سالہ صدر ٹرمپ رئیل اسٹیٹ کے بڑے سرمایہ کاروں میں شمار ہوتے ہیں، تاہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ان کی دولت میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین