• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ باکسنگ فائٹ کی کمنٹری کیلئے تیار

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہولی فیلڈ اور ویٹور بیل فورٹ کے درمیان ہونے والی فائٹ میں کمنٹری کریں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بار ٹیلی ویژن براڈ کاسٹ بوتھ میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گے جہاں وہ ہولی فیلڈ اور ویٹور بیل فورٹ کے درمیان ہونے والی فائٹ میں کمنٹری کے جوہر دکھائیں گے۔

فلوریڈا میں ہونے والی اس فائٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے پہلے 80ء اور 90ء کی دہائی میں کئی باکسنگ میچز کی میزبانی کر چکے ہیں۔

تازہ ترین