پاکستانی کرکٹرز کی نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ویڈیو وائرل

October 09, 2021


پاکستان کے ہر دلعزیز کرکٹرز کی پاکستان میں سب سے زیادہ سُنے جانے والے مرحوم قوال استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گاتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جسے کرکٹ کے متوالوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اس ویڈیو میںپاکستان کے ہر دلعزیز کھلاڑی، سابق کپتان سرفراز احمد، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وہاب ریاض کو نصرت فتح علی خان کی قوالی ’دھڑکن‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں قوم کے یہ تینوں ہیرو خوشگوار موڈ میںنظر آ رہے ہیں اس مشہور قوالی کو خوب انجوائے بھی کر رہے ہیں جسے اِن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔