ڈاکٹر عبدالقدیر خان جس طرح ہم سے بچھڑے وہ بہت سوال چھوڑ گئے، خالد مقبول صدیقی

October 11, 2021

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ محسن پاکستان نے ملک و ملت کے احسانات اتارنے کی کوشش کی، جس طرح وہ ہم سے بچھڑے وہ بہت سوال چھوڑ گئے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کیا 70 سے 72 سالوں میں کسی نے ملک کے لئے اتنا کیا، کیا ہم نے انہیں وہ مقام و مرتبہ دیا جو ان کا حق تھا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ نےمشکل وقت میں ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، قومیں اس طرح نا اپنی شناخت بناسکتی ہیں نا سر اٹھا کر چل سکتی ہیں۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ جن کے سوئس بینکوں میں اکاؤنٹ تھے انہیں حکمرانی دی گئی، ہم نا محسنوں کو بھولنے دیں گے اور نا ان کی عزت و وقار کم ہونے دیں گے۔