محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کا انتقال سے چند روز پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھا گیا آخری خط منظر عام پر آگیا ہے۔
چار اکتوبر کو لکھے گئے خط میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گلدستہ بھیجنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ان کے صوبے کے وزیر اعلی نے انہیں یاد رکھا، مشکل وقت میں وزیراعلیٰ سندھ کے یاد رکھنے پر وہ ان کے ممنون ہیں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر نے یہ شکوہ بھی کیا کہ شاید وزیراعظم، اور پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ ان کے مرنےکی خبر کے منتظر ہیں۔