ٹک ٹاکر ہراسگی کیس: ملزم ریمبو کے مزید 3 ساتھی گرفتار

October 12, 2021


مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراساں کرنے کے کیس میں عائشہ اکرم کے الزام پر گرفتار کیئے گئے ملزم ریمبو کے مزید 3 ساتھی بھی پولیس نے گرفتار کر لیئے۔

لاہور پولیس کے مطابق ریمبو سمیت گرفتار ملزمان کی تعداد اب 11 ہو گئی ہے۔

لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ تمام افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے سٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان پہلے ہی 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو کے خلاف بیان دیا تھا کہ گریٹر اقبال واقعہ اس کی وجہ سے پیش آیا تھا۔