• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ اکرم سے بلیک میلنگ، ملزم ریمبو عدالت میں پیش

لاہور پولیس کی جانب سے مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں دست درازی کا نشانہ بننے والی ٹاک ٹاکر عائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ریمبو کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ کے رو برو ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ مینارِ پاکستان پر خاتون سے درندگی کے واقعے میں اس وقت ٹوئسٹ آیا، جب متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے دوست ریمبو کو سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا۔

ملزم ریمبو پر موبائل فون سے قابلِ اعتراض ویڈیو چوری کر کے بلیک میل کرنے، مزید ویڈیوز بنانے اور 10 لاکھ روپے بھتہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ 14 اگست کو ریمبو نے ہی گریٹر اقبال پارک جانے پر مجبور کیا، ریمبو کے دوست پہلے سے وہاں موجود تھے۔

ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے اسے سیلفیاں بناتے ہوئے رش میں دھکیل دیا، ریمبو کے ساتھیوں نے اسے اچھالنا شروع کر دیا، کپڑے پھاڑ دیئے، زیورات اور نقدی چھین لی۔

دوسری جانب ملزم ریمبو نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہی جانتا ہوں کہ کس طرح عائشہ کو ہجوم سے زندہ لے کر گھر آیا تھا۔

تازہ ترین