آرمی چیف نے وی ٹی 4 ٹینک کی حربی صلاحیت کا مشاہدہ کیا

October 12, 2021


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہتیزی سے بدلتے جنگی حربے اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سخت تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے بھی متقاضی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ جہاں انہوں نے چینی ساختہ ٹینک وی ٹی 4 کی اسٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وی ٹی 4 ٹینک کی حربی صلاحیت کا مشاہدہ کیا، جبکہ آرمی چیف نے ٹینک کے ٹریننگ سیمولیٹر کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روایتی استعداد کار میں اضافہ دشمن پر غلبے اور جارحیت روکنے کے لیے ضروری ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وی ٹی فور ٹینک پاک چین اسٹریٹیجک اور دفاعی تعاون کا مظہر ہے، وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے ہماری فارمیشنز کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے جنگی حربے اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے متقاضی ہیں، جنگی حربے سخت تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے بھی متقاضی ہیں۔