لاہور:نازیبا ویڈیوز بنانے والا ڈاکٹر ملازمت سے معطل

October 13, 2021


لاہور میں لیڈی ڈاکٹر اور نرسز کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ڈاکٹر کو ملازمت سے معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ملزم جناح اسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات ہے اور ملزم کے خلاف خاتون نے نازیبا ویڈیوز بنانے کی شکایت کی تھی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمہ درج کر کے ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرکے خلاف لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی کہ ملزم متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیو سے اسے بلیک میل کر تا ہے۔