فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک

October 13, 2021

ورلڈ کپ فٹبال کوالیفائر میچ میں کرسچیانو رونالڈو نے لیگز مبرگ کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

گروپ اے میں پرتگال نے لیگزمبرگ کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی جس میں کرسچیانو رونالڈ نے ہیٹ ٹرک کی۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ اور ہنگری کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا، انگلینڈ کو ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کے لئے کم از کم 4 پوائنٹس درکار ہیں جبکہ اس کے دو میچز باقی رہتے ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائر کے گروپ آئی میں ہنگری نے 24 ویں منٹ میں برتری حاصل کی جبکہ 37 ویں منٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اسٹونس نے گول برابر کردیا، لیکن دوسرے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں یوں میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا۔