’ہوم سوئٹ ہوم الون‘ کا ٹریلر جاری، فلم 12 نومبر کو ریلیز ہوگی

October 13, 2021

32 سال پرانی فلم ’ہوم الون‘ کے سلسلے کی ایک اور فلم بنالی گئی، کامیڈی فلم "home sweet home alone" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

فلم کی کہانی 10 سال کے بچے کے گرد گھومتی ہے جس کا خاندان ٹوکیو جاتے ہوئے اسے اتفاقی طور پر گھر پر چھوڑ گیا ہے۔

ڈین مازر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 12 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔