پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

October 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے،کراچی پریس کلب کے باہر ایسوسی ایشن کا دھرنا پندھرویں روزبدھ بھی جاری رہا ،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ 14 دن گزرنے کے باوجودتاحال کوئی مذاکرات کے لئے نہیں آیا اس لئے مطالبات کی منظوری کے لئے کل صبح وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے اور ہر صورت وہاں دھرنا دیں گے ،انہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو سندھ بھرمیں کورونا ویکسی نیشن ، کورونا وارڈ اوراو پی ڈیز میں کام بند کر دیں گے۔