یورپی یونین کی افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو امداد کا اعلان

October 14, 2021

برسلز(پی پی آئی)یورپی یونین کمیشن نے افغانستان اور پڑوسی ممالک کیلئے ایک ارب یورو کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔سربراہ یورپی یونین کمیشن اروسولاوان کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغان امدادی پیکیج کیلئے مزید 7 سو ملین یورو جاری کرے گا۔ امداد کا کچھ حصہ افغان شہریوں کو پناہ دینے والے پڑوسی ممالک کو دیا جائے گا۔اروسلاوان نے واضح کیا ہے کہ امدادی رقم طالبان کی عبوری حکومت کو نہیں دی جائے گی کیونکہ یورپی یونین نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ امداد وہاں کام کرنے والے بین الاقوامی اداراوں کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے دی گئی انسانی امداد، ترقیاتی امداد سے مختلف ہے جو منجمد کر دی گئی تھی۔