روسی صدر کا انتباہ، افغانستان کی ہمسایہ ریاستوں کو دہشتگردوں سے خطرہ

October 14, 2021

ماسکو (اے ایف پی )روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور عراق سے خطرناک جنگجو افغانستان میں داخل ہوکر فعال ہوگئے ہیں اور اب وہ اس کے ہمسایہ ممالک میں بھی جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ افغانستان سے تاجکستان میں اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ افغانستان میں بچ جانے والا امریکی اور نیٹو اسلحہ تخریبی کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔