گوجرہ موٹر وے زیادتی، آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا

October 14, 2021


آئی جی پنجاب نے گوجرہ موٹر وے پر کار میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

واضحرہے کہ گوجرہ کے قریب موٹر وے ایم فور پر کار میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی لڑکی کو بوتیک پر نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا اور موٹروے پر کار میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔