بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرے، حا فظ نعیم

October 15, 2021

کراچی ( نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سندھ حکومت سے حلقہ بندی اور بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں ترمیم کے نوٹیفکیشن کے لیے ایک ماہ کی مہلت دینے اور متعلقہ ڈیٹا بیس و بروقت ترمیم کر کے نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کی صورت میں مقدمہ دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کے فیصلے پر کہا ہے کہ اس سے کراچی کے عوام کو شدید مایوسی ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کا آئینی تقاضا پورا کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہِ فرار اختیار کرنے اور تاخیر میں معاونت فراہم کر نے کا کردار سامنے آ رہا ہے۔الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے لیے سندھ حکومت کی معاونت کے بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔