لاہور میں تقریب، کرکٹر عبدالقادر کو خراجِ عقیدت پیش

October 15, 2021

پاکستان کے لیجنڈری لیگ اسپنر عبدالقادر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے لاہور میں تقریب ہوئی جس میں عالمی اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔

شرکا نے عبدالقادر کو اصول پسندی، مہارت اور بولنگ کی ورائٹی پر عہد ساز کرکٹر قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔