ابھیشک بچن کرکٹر کا کردار ادا کریں گے

October 15, 2021

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن فلمساز، اسکرین رائٹر آر بلکی (آر بالا کرشنن) کی نئی فلم میں کرکٹر کا کردار ادا کریں گے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس اسپورٹس ڈرامہ فلم کے لیے ابھیشک اور آر بلکی کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہیں۔ اس فلم میں جونیئر بچن ایک لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین کا کردار ادا کریں گے۔

اس سے قبل آر بلکی نے ابھیشک کے والد اور بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ تین فلمیں کرچکے ہیں جن میں ’چینی کم‘، ’پا‘ اور ’شمیتابھ‘ شامل ہیں۔