نوجوانی میں ہائی بلڈ پریشر دماغ کوبوڑھا کردیتا ہے،آسٹریلوی ماہرین

October 16, 2021

پرتھ (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی ماہرین نے 12 سالہ تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ 20 سے 25 سال کی عمر میں بلڈ پریشر کا معمول سے زیادہ رہنا ایسی کئی دماغی بیماریوں کا پیش خیمہ بن سکتا ہے جو عمر رسیدگی میں لاحق ہوتی ہیں، تحقیق کےلیے 686 صحت مند افراد کے 2000 سے زائد دماغی اسکینز کا تجزیہ کیا ، ان میں سے ہر فرد کی دماغی عمر کا اندازہ لگایا تو معلوم ہوا کہ نوجوانی میں جن کا بلڈ پریشر ’’موزوں ترین‘‘ سے معمولی زیادہیعنی 120/80 رہا تھا، ادھیڑ عمری میں ان کی دماغی عمر بھی 110/70 بلڈ پریشر والوں کے مقابلے میں چھ ماہ زیادہ دیکھی گئی۔نوجوانی میں ہائی بلڈ پریشر والوں کا دماغ، ادھیڑ عمری میں اور بھی زیادہ بوڑھا ہوگیا تھا۔تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر والٹر ابھایارتنا نے خبردار کیا کہ ہائی بلڈ پریشر سے وابستہ مسائل کے سنگین ہونے سے پہلے، ہمیں صحیح وقت پر اپنی زندگی اور کھانے پینے کے معمولات درست کرلینے چاہئیں۔