ایف بی آر، تاریخ کے سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع

October 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایف بی آر نےتوسیع شدہ آخری تاریخ تک اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس گوشوارے جمع کرلیے ، 15اکتوبر کو توسیع شدہ آخری تاریخ کو نصف شب تک 26لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے اور 48ارب 60کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا۔

ٹیکس سال 2020میں آخری تاریخ 8دسمبر 2020کو 18لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے اور 29ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا تھا ۔

اس طرح گزشتہ برس کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 45فیصد اضافہ ہوا اور جمع شدہ ٹیکس ریونیو میں 64فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ،تاہم ایف بی آر نے گزشتہ سال 15اکتوبر2020تک صرف5لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع کیے تھے2020تک 9ارب 80کروڑ روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

ٹیکس سال 2020میں 30جون 2021 تک مجموعی طور پر 30لاکھ ٹیکس گوشوارےجمع ہوئے اور ان سے 54ارب 70 کروڑر وپے ٹیکس جمع ہوا ،4ارب70کروڑ 30 لاکھ جمع ہوا، ٹیکس سال 2021کےلیے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی گئی۔