سید علی نے فارمیسی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی

October 16, 2021

پشاور(لیڈی رپورٹر)سکالر سید علی ولد محبوب خان نے اپنے تحقیقی مقالے کاکامیابی سے دفاع کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ایبٹ آباد کیمپس سے فارمیسی میں پی ایچ ڈی مکمل کرلی، ان کے مقالے کی نگرانی پروفیسر اظہار حسین اور پروفیسر جمشید اقبال نے کی۔ انہوں نے الزائمر بیماری کا علاج معلوم کرنے پر اپنی تحقیقی رپورٹ تیار کی تھی جس کا انہوں نے کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی