مہنگائی نیچے نہیں جائے گی، دنیا بھر میں اشیاء مہنگی ہورہی ہیں، شوکت ترین

October 16, 2021


وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزيد ڈرا دیا، اُن کا کہنا ہے کہ مہنگائی نیچے نہیں جائے گی، دنیا بھر میں اشیا مہنگی ہورہی ہیں۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ کورونا کےاثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئے گی۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا عزم کیا ہے، آٹا، چینی اور دالوں پر سبسڈی دیں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے کہ ہر گھر میں آمدن کتنی ہے۔