آغا شیراز کی والدہ کی حالت تشویشناک

October 17, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا شیراز نے اپنی بیمار والدہ کے لیے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

آغا شیراز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں آغا شیراز کے ہاتھ میں کھانے کی پلیٹ دیکھی جاسکتی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں ماں کے نام کے ایک محبت بھرا شعر لکھا:

خوبصورتی کی انتہا دیکھی
جب مُسکراتے ہوئے میں نے اپنی ماں دیکھی

اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے، اُن کے لیے دُعا کریں۔‘

آغا شیراز نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں، نہ جانے کس کی دُعا لگ جائے۔‘

اداکار کی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُن کی والدہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ کمنٹس کررہی ہے۔