ائیر پورٹ پر سوالات پوچھنے والے امریکی حکام نے معافی مانگی، شہریار آفریدی کا دعویٰ

October 18, 2021

اسلام آباد(جنگ نیوز)کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے امریکی حکام کی جانب سے معافی مانگے جانےکا دعویٰ کیا ہے۔فرانس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ جب امریکا جاتے ہیں تو ان کے پیچھے سبز ہلالی پرچم کی طاقت ہوتی ہے۔شہریار آفریدی نے بتایا کہ جب وہ امریکا پہنچے تو افغانستان جانے پر ان کو الگ کمرے میں لے جا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی، لیکن پاکستان کے وفاقی وزیرکا پتہ چلنے پر وہ پروٹوکول دینےکو تیار ہوگئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ائیرپورٹ پر سوالات کرنے کے بعد امریکی حکام نےکہاکہ آپ نے وزیر ہونےکا پہلے کیوں نہیں بتایا، انہوں نے پروٹوکول کی پیش کش بھی کی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔