کورونا کیسز میں کمی، کئی ممالک میں پابندیاں نرم

October 18, 2021

کئی ملکوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد پابندیوں میں نرمی کردی گئی ہے۔

دنیا میں سب سے طویل لاک ڈاؤن کا سامنا کرنے والے آسٹریلوی شہر میلبرن میں پابندیاں اس ہفتے ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پرستّر فیصد آبادی کی ویکسین نیشن مکمل ہونے کے قریب ہے۔

دوسری جانب عرب امارات میں ایک دن میں اب تک کے سب سے کم ننانوے کیسز رپورٹ ہوئے جہاں پر تقریبا چھیانوے فیصد افراد کو ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک دی جاچکی ہے۔