ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے بڑھ گئی

October 18, 2021


عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1700 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 19 ہزار 700 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1457 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 2 ہزار 623 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 767 ڈالر ہے۔