ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر 173 روپے 20 کا ہوکر 172 روپے 77 پیسے پر بند ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد اس میں کمی آئی۔
انٹربینک میں یہ ڈالر کا بلند ترین بھاؤ تھا، ڈالر کا بھاؤ رواں مالی سال کے ایک سو نو دنوں میں 15 روپے 46 پیسے بڑھا ہے۔
تین مہینوں میں روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 9 اعشاریہ 81 فیصد کم ہوچکی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 174 روپے ہے ۔