بھارت: کیرالہ میں سیلابی صورتحال، دلہا دلہن کی برتن میں بیٹھ کر تقریب تک رسائی

October 18, 2021

جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں۔ اس صورتحال کے باعث ایک نوجوان جوڑا بڑے سے برتن میں بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں پہنچا۔

دلہا دلہن کو تقریب تک پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ کیرالہ میں بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔