• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورنگی کی رہائشی خاتون کا پڑوسی پر تیزاب پھینکنے کا الزام

علامتی تصویر
علامتی تصویر

کراچی کے علاقے کورنگی کی رہائشی خاتون نے اپنے پڑوسی پر تیزاب پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں۔

کورنگی کی رہائشی خاتون نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ پڑوسی کی ٹنکی بھرنے سے اس کے گھر میں پانی آتا تھا، متعدد بار شکایت کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔

خاتون نے ویڈیو میں مزید کہا کہ پڑوسی کافی عرصے سے ہراساں بھی کررہا تھا، ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر پہلے ہی درج ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ21 جون کو گھر سے باہر نکلی تو پڑوسی تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، واردات میں ملزم کی اہلیہ بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرا رکھے ہیں، خاتون پر مبینہ تیزاب پھینکنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتوں کو برنس وارڈ میں داخل کیا گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید