ایران نے دبئی کےلیے کمرشل پروازیں بحال کردیں، آج پہلی پرواز دارالحکومت تہران سے روانہ ہوئی۔
ایران نے امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار دبئی کےلیے کمرشل پروازیں بحال کی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے لیے پہلی پرواز آج تہران سے روانہ ہوئی، ابتدائی مرحلے میں صرف ایرانی ایئر لائنز کو یو اے ای جانے کی اجازت دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اماراتی ایئر لائنز کی ایران کے لیے پروازوں کی بحالی متوقع ہے۔