ضلع جامشورو میں سرکاری اراضی اور کھیرتھر نیشنل پارک سے مقامی درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں کٹے درخت برامد کرلئے گئے۔
محکمہ جنگی حیات سندھ کے مطابق کوہستان ضلع جامشورو اسٹیٹ لینڈ اور کھیرتھر نیشنل پارک سے مقامی درختوں کی غیر قانونی کٹائی رپورٹ ہوئی ہے۔
اطلاع پر نوری آباد پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
وائلڈ لائف انسپکٹر غفار جمالی کی مدعیت میں قوانین تحفظ جنگلی حیات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2020 کے تحت درخت، پودے اور نباتات بھی جنگلی حیات کا حصہ ہیں سندھ وائلڈ لائف رولز 2022 کے تحت ریاستی اراضی پر کنڈی، کھبڑ، فراش، کریڑ اور مقامی درختوں کی کٹائی ممنوع ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا گیا۔
ترجمان محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کیرتھر کے پہاڑی اور بارانی علاقوں میں درخت 50 برس میں صرف 10 سے 12 انچ تک بڑھ پاتے ہیں، ملزمان قیمتی اور پچاس سال پرانے درختوں کو چند منٹوں میں کاٹ کر ختم کر دیتے ہیں