• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Canada Wake Up A Sleeping Snake Up To 8 Months
اگر آپ لاکھوں سانپوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو کینیڈا کے علاقے مینی ٹوبا چلیے جہاں جاڑے کے آٹھ ماہ سونے والے سانپوں کے ایک ساتھ جاگنے کا وقت آگیا ہے۔

کینیڈا کا علاقہ مینی ٹوبا جہاں جاڑے کے 8 ماہ سونے والے سانپ جاگ کر بلوں سے باہر نکل رہے ہیں۔ ریڈ سائیڈڈ گارٹر نسل کے یہ سانپ ستمبر میں پارہ نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد بلوں میں جا سوئے تھے۔ اور اب لاکھوں کی تعداد میں بلوں سے باہر آنے کا منظر کسی کو حیرت زدہ اور کسی کوخوفزدہ کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں کسی بھی جگہ اتنی بڑی تعداد میں سانپ جمع نہیں ہوتے ۔ مینی ٹوبا میں جمع لاکھوں سانپوں کی سب سے دلچسپ بات ان میں نر اور مادہ سانپوں کی تعداد کا عدم توازن ہے۔ یہاں 10 ہزار نر سانپوں کے مقابلے میں صرف ایک مادہ ہوتی ہے۔
تازہ ترین