• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں واپس لے، سول سوسائٹی

Government Should Take K Electric In Its Custody Civil Society Said
سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت کے الیکٹرک کو اپنی تحویل میں واپس لے ۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کا ساتھ نہ دیا جائے ۔

سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کراچی پریس کلب میں بریفنگ میں کہا کہ ایسالگ رہا ہے کہ کے الیکٹرک نے دس سال پہلے جو وعدے کئے اس پر آج تک عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے نیپرا کی ہدایات کو سرا سر نظر انداز کرکے ظالمانہ طریقے سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کررہا ہے۔

سول سوسائٹی کے نمائندئوں کاکہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر کم آمدنی والے ہیں۔سول سوسائٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت کے الیکٹرک کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے ۔

پریس کانفرنس پر کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نہیں بلکہ کمی آئی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پریس کانفرنس میں جن علاقوں کا نام لیا گیا ان علاقوں پر کروڑوں روپے کے واجبات کے باعث بجلی منقطع کی گی تھی ۔

ان علاقوں میں بابا بھٹ پر 19 کروڑ ،اور سبزی منڈی پر 55 کروڑ روپے شامل ہیں۔ ان دونوں علاقوں باہمی مذاکرات کے بعد واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کے بعد بجلی بھی بحال کر دی گئی ہے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نادہندگان اور بجلی چوروں کا ساتھ نہ دیا جائے ۔
تازہ ترین