• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار ذہنی معذورلڑکی چل بسی

Muzaffargarh Rape Victim Girl Died
مظفرگڑھ میں 15سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ۔ زیادتی کا شکار لڑکی انتقال کرگئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مظفرگڑھ میں درندہ صفت شخص نے انسانیت کو شرمندہ کردیا ۔ملزم نے قوت سماعت و گویائی سے محروم ذہنی معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بناڈالا ۔متاثرہ لڑکی دو دن تک اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی ۔

مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی اورکسی کو امداد کیلیے آواز تک نہ دے سکی۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا ۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن تک موت سے جنگ لڑتی رہی اور بالآخر ہار گئی ۔

پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اب سے چند روز قبل لیہ میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں 3ملزمان نے نابینا خاتون کو امداد کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ متاثرہ خاتون دو ہزار ایک میں تیزاب گردی کے واقعے میں نابینا ہوئی تھی۔
تازہ ترین