• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ اسپتال شیخوپورہ کا دورہ کیا

Cm Punjab Pays Surprise Visit To Sheikhupura Hospital
پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمدشہباز شریف نےاچانک شیخوپورہ کا دورہ کیا،انہوں نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کامعائنہ کیااور اسپتال کا مستقل دورہ نہ کرنے پر ڈی سی او پربرہمی کااظہار کیا ۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف اچانک بغیر پروٹوکول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اسپتال پہنچے، انہوں نےمختلف واڑدز کا دورہ کیااورمریضوں اور ان کے تیمارداروں سے انہیں دی جانےوالی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

شہباز شریف نےاسپتال میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنانےاورمعذور بچے وسیم کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدایت کی اورمستحق مریضوں کے علاج کےلیے مالی امداد کا اعلان کیا،وزیر اعلیٰ کے اچانک دورےپر انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔
تازہ ترین