• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس: اپوزیشن جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی

Panama Leaks Opposition Meeting Today
پاناما لیکس کے ضابطہ کار پر حکومت کو کیا جواب دینا ہے؟ کیا حکمت عملی اختیار کرنا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں آج پھرسر جوڑ کر بیٹھیں گی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں قوم کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔

متحدہ اپوزیشن کے قائدین کا اجلاس آج اسلام آباد میں بیرسٹر اعتزاز احسن کے گھر ہوگا ، جس میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈیڈلاک کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کے رہنما پریس کانفرنس کرکے بتائیں گے کہ کمیٹی میں ڈیڈلاک کہاں پیدا ہوااور اس کی وجوہات کیا ہیں۔ اپوزیشن رہنما وزیراعظم سے احتساب کا آغاز کرنے سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت بھی کریں گے۔
تازہ ترین