• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری جنگ عظیم سے قبل کی اسپورٹس کار’الفا رومیو‘ کی نیلامی

Alpha Romeo Presented For Auction
امریکا میں سن 1939 میں دوسری جنگ عظیم سے پہلے استعمال ہونے والی جدید اسپورٹس کار 'ا’لفا رومیو‘کو نیلامی سے قبل نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کار 15ملین ڈالر میں نیلام ہونے کا امکان ہے جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیلامی Sotheby'sآکشن ہاؤس کے تحت اگلے ماہ کیلیفورنیا میں کی جائے گی اور اگر یہ گاڑی 15ملین ڈالر میں نیلام کردی گئی تو اب تک دوسری جنگ عظیم سے قبل استعمال ہونے والی گاڑی کی یہ مہنگی ترین نیلامی ہوگی۔
تازہ ترین