• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ ایوان میں کیوں نہیں آتے، خالد لوند

پیپلز پارٹی کے رہنما خالد لوند نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں کیوں نہیں آتے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے خالد لوند نے کہا کہ گھوٹکی میں دو روز قبل بھی پولیس اہلکار شہید ہوئے، وزیر داخلہ کو ایوان میں بلایا جائے۔

بعدازاں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ اجلاس کے بعد ارکان چیمبر آئیں وزیر داخلہ سے ملاقات کرا دوں گا، ارکان اپنے تحفظات وزیر داخلہ کے سامنے رکھیں۔

رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، صوبائی ارکان کے نام بھی ای سی ایل پر ڈالے گئے۔

ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں عمرے پر جانے کی بھی اجازت نہیں ہے، اسپیکر کو بھی درخواست دی مگر انتظامیہ ٹس سے مس تک نہ ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید